clove benefits and uses
Clove benefits and uses: عربی قرنفل - فارسی مینحک - بنگلہ لاونگا - گجراتی روینگ - انگریزی کلووز ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول ابھار ہوتا ہے جب نسخہ میں قرنفل کلاہ وارلکھا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ لونگ کا گول سرا ٹوٹا ہوا نہ ہو۔ رنگ سرخ سیاہی مائل ذائقہ تیز تیز بود مزاج گرم و خشک درجه سوم مقدارخوراک 1/2 تا ایک ماشه روغن لونگ ایک قطرہ سے ۳ قطرہ تک مقام پیدائش جس قدر لونگ دنیا میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا 4/5 حصہ زنجبار (افریقہ) میں پایا جاتا ہے۔ جنوبی ہند اور لنکا میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے افعال و استعمال بیرونی طورپر محلل محمر مخدر اور دافع تعفن ہے۔ اندرونی طور پر مفرح و مقوی قلب و دماغ مسخن مقوی باہ اور ممسک ہے۔ معدہ و جگر ومعا کو تقویت بخشتی ہے ۔ ریاح غلیظ کو تحلیل کرتی ہے۔ ہضم غذا میں مدد دیتی ہے اور نفاخ غذائیں کی اصلاح کرتی ہے۔ اس لئے ...
No comments